English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوشل میڈیا پر کالعدم ٹی ایل پی کیلئے پروپیگنڈا کرنے والے 32 افراد گرفتار

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ رات ایک اہم کاروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پرپیگنڈا کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کردیا گیا ہے جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے