راولپنڈی( نمائندہ خصوصی )13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان آرمی نے کراچی یونائیڈکو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا جبکہ پاکستان واپڈا اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میونسپل اسٹیڈیم ، راولپنڈی میں گزشتہ لیگ کے دو میچ کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان آرمی نے کراچی یونائیڈکو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا، کراچی یونائیٹڈ کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، جبکہ دوسرا میچ پاکستان واپڈا اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن مقررہ وقت تک ناکام رہے، کل لیگ کے مزید 2 میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ کراچی یونائیٹڈ کا مقابلہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ مسلم کلب چمن اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
