English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہٹری پولیس نے2 گٹکا فروشوںسمیت4ملزمان دھرلیے

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں گٹکافروش اور جواریوںسمیت 7 ملزمان کو دھرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں انڈین گٹکا،مین پوری اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہٹڑی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کار میں انڈین گٹکوں کی سپلائی کو ناکام بناتے ہوئے محمد علی کو
گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے 19 کٹوں میں تقریباً 380 انڈین گٹکا پیکٹ برآمدہوئے ۔مزید آندھی موری کے قریب چھاپامار کارروائی کے دوران مین پوری فروش مشرف سولنگی کو گرفتار کرلیاگیا ،ملزم کے قبضے سے 40 کٹوں میں مین پوری کا خام مال برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایک اور کارروائی کے دوران ہٹڑی پولیس نے موٹر سائیکل چورگروہ کے 2 کارندوں شاہ رخ اور ساجد کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوسری جانب ایس پی ہیڈکوارٹر انیل حیدر منہاس نے ٹیم کے ہمراہ تھانہ پھلیلی کی حدود کرسچن کالونی میں جوے کے اڈے پر چھاپا مارتے ہوئے 3 جواریوںکو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جبکہ کئی ساتھی فرار ہوگئے، گرفتار ملزم نظام الدین قریشی، محمد انور ملک اور محمد وسیم کے قبضے سے آکڑا پرچیاں، پول منی اور موبائل فون برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے