English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنڈورا پیپرز کیس‘آف شور کمپنیوں کے انکشافات پر معلومات و معاونت طلب

القمر

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم معائنہ کمیشن نے پنڈورا پیپرز سے متعلق سماعت کی۔ معلومات اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل جاری ہے، آئی سی آئی جے اور اس کے شراکت دار صحافیوں کی جانب سے آف شور کمپنیوں کے انکشافات سے متعلق متعلقہ ذرائع سے معلومات اور معاونت مانگی گئی ہے۔ جاری بیان کے مطابق حالیہ تحقیقات کا مقصد کیسز کی نشاندہی کرنا
ہے جن میں ماضی یا حال میں پبلک آفس ہولڈرز کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہو۔ اس کے مقاصد میں ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے تناظر میں ضروری اقدامات کے لیے متعلقہ حکام کو مقدمات بھیجنا بھی شامل ہے۔ پہلے مرحلے میں50 افراد اور اداروں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے اور اس میں توسیع لائے جانے کا امکان ہے۔ قانون کے مطابق جہاں بھی ضروری ہوا قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں یا براہ راست ضروری کارروائی اور قانونی طریقہ کار پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ شفافیت برقرار رکھنے کے لیے جن افراد کو دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر آف شور کمپنیوں سے متعلق وضاحت کے لیے طلب کیا جائے گا انہیں ذاتی یا تحریری طور پر نمائندگی کا موقع دیا جائے گا۔ وزیراعظم معائنہ کمیشن عوام کی جانب سے معلومات کا خیرمقدم کرے گا اور شفافیت کے تناظر میں معلومات فراہم کرنے والے کی وسل بلورز کے تحت حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے