English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک لبیک سے حکومتی مذاکرات خوش آئندہیں، حسین محنتی

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے تحریک لبیک سے حکومتی مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ حکومت ان کے موقف کو بھی سنجیدگی سے سنے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی فورم پر تحفظ ناموس رسالت سمیت تمام انبیا کرام ومقدس ہستیوں کے احترام کے حوالے سے قانون سازی کرے۔ تحفظ ناموس
رسالت اور عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے وہ اپنی جان تو قربان کرسکتے ہیں مگر اپنے پیارے آقاؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، مہنگائی نے عام آدمی کو سخت پریشان کردیا ہے ،مہنگائی کے خاتمے ،پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرنے کے حوالے سے حکومتی بے حسی افسوس ناک ہے، تمام مسائل سے نجات کا واحد حل ملک میں شریعت کا نفاذ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم میں نظم صوبہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں سندھ کی سیاسی وتنظیمی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے سابق کارروائی پر فیصلوں ودیگر سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے