English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں کورونا سے مزید 11 جاں بحق، 733 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 11 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 449 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 11 مریض انتقال کرگئے جب کہ 733 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 73 ہزار 78 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 94 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 21 ہزار 535 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 960 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 994 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 567 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 49 ہزار 399 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 139 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 761 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 915 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 19 ہزار 463 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 968 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 787 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 745 اموات اور 1 لاکھ 70 ہزار 436 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 896 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 319 ہے۔ اسلام آباد میں 940 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 5 ہزار 637 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 477 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 75 ہے۔ آزاد کشمیر میں 740 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 662 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 248 جب کہ فعال کیسز کی 105 ہے۔ صوبے میں 356 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 787 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 390 جب کہ فعال کیسز 53 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار مریض صحت یاب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے