اسلام آباد ( آن لائن‘ اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریکارڈ ٹیکس وصولی ٹھوس معاشی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہی۔ وزیراعظم نے لکھا کہ ایف بی آر کو ریکارڈ ٹیکس وصولی پر مبارکباد دیتا ہوں، ادارے نے گزشتہ سال کے مقابلے میں37 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ایف بی آر نے مجموعی طور پر1840 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا، انکم ٹیکس میں بھی32 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔ علاوہ ازیں ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں500 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا جو کہ 37 فیصد زیادہ ہے، انکم ٹیکس بھی32 فیصد اضافے کے ساتھ622 بلین ہو گیا جوکہ گزشتہ سال سے151 بلین زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی مرحلے پر زیادہ ٹیکس کا دعویٰ درست نہیں کیونکہ گزشتہ سال پی او ایل پر ایکس ریفائنری کی سطح پر ٹیکس جمع کیا گیا تھا، جو اب پورٹ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 4 ماہ کے لیے مقرر کردہ اصل ہدف سے228 ارب زیادہ ٹیکس ہے، مجموعی وصولی کو نظر انداز کریں اور صرف انکم ٹیکس کی وصولی پر توجہ دیں۔

