English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک سعودی تعلقات وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ پورے اترے،وزیراعظم

القمر

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہپاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ پورے اترے۔ سعودی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،باہمی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان روابط کو سود مند تذویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ نیا پاکستان اور سعودی عرب کا وژن 2030ء سماجی اور اقتصادی اصولوں پر مبنی ہیں، ان کا مقصد ترقی کا حصول اور تجارتی روابط کا فروغ ہے، سعودی عرب کے وژن 2030 کے لیے پاکستانی افرادی قوت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف شعبوں خصوصاً تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے