اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیاچائینز سافٹ ویئر ناکام ہو نے کے بعد پھر سے پرانا سافٹ ویئر چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے اسٹاک بروکر، شیئرہولڈر سمیت ٹریڈرز کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے آج سے ایک بار پھر پرا نے سافٹ ویئر کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتظامیہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کراچی آٹومیٹک ٹریڈنگ سسٹم کل سے دوبارہ نافذالعمل ہوگا،جب تک نئے سافٹ وئیر کی شکایات ختم نہیں ہوتی پرانا سافٹ وئیر چلے گا۔نئے ٹریڈنگ سسٹم کو تقریباً 10 مہینوں سے ٹیسٹ کیا جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایکس کے نئے ٹریڈنگ سسٹم کا نام ڈی ٹی ایس ہے، جسے چین کی شینزن اسٹاک ایکسچینج سے46 کورڑ روپے میں خریدا گیا ہے۔ چائنیز سافٹ وئیر کو لنک کرنے والے جیڈ ٹریڈنگ سافٹ ویئرمیں شکایات تھیں۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران شینزن اسٹاک سے خریدے گئے، سافٹ ویئر کو نافذالعمل کیا گیا تھا جبکہ پرانا سافٹ ویئرکیٹ 2013ء سے اسٹاک ایکسچنج میں ٹریڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
