بٹ خیلہ: ملاکنڈ لیویز کی منشیات فروشی کے خلاف بڑی کاروائی، موٹر کار کی خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور گاڑی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر، کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز الطاف احمد شیخ نے لیوی پوسٹ خار میں اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ ، صوبیدار میجر سمیع اللہ باچا اور دیگر لیوی نفری کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں منشیات فروشی کے خلاف لیوی اہلکاروں کی کاروائی جاری ہے لیوی پوسٹ خار کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار کی خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں چرس، شراب اور آئیس برامد کرکے بعد ازاں ملزم کی نشاند ہی پر ان کے گھر سے مزید مشنیات برآمد کی ہے.
لیویز ترجمان کے مطابق ملزمان سے برامد ہونے والی منشیات مجموعہ طور پر 500 گرام آئس، 1000 گرام چرس ، دو ٹپکے (60 لیٹر) سمیت 85 بوتل شراب برامد کرکے ملزم ذیشان ولد دوست محمد ساکن خار کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، جبکہ موٹر کار کو بھی حراست میںلیا گیا ہے، انہوںنے کہا کہاس سے پہلے پریس کانفرنس میں انہوںنے عوام سے منشیات فروشوں کی نشاندہی کرانے کی اپیل کی تھی اور اب جتنے بھی کاروائیاں ہورہی ہیں اس میں انہیں عوامی تعاون حاصل ہے، انہوںنے کاروائی میںحصہ لینے والے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی دیگر تھانوں کے اہلکار بھی اس طرح کاروائیاں جاری رکھ کر ڈرگ فری ملاکنڈ بنانے میںکردار ادا کریں گے۔

