شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم زوران زائیف نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ ویک اینڈ پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنی پارٹی کی خراب کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔
زائیف 2017 ئ سے شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ 2018 ئ میں انہوں نے اس وقت کے یونانی وزیر اعظم الیکسس سیپراس کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں اپنے ملک کے نئے نام ’ ریپبلک اف نارتھ میسیڈونیا‘ یا ’جمہوریہ شمالی مقدونیہ‘ پر اتفاق کیا تھا ور اس طرح بالاخر 1991 سے مقدونیہ اور یونان کے بیچ چلے ارہے تنازعے کا خاتمہ ممکن ہوا تھا۔

