واشنگٹن(اے پی پی)امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی ترجمان ملیحہ شاہد نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان پرعاید کردہ الزامات کو یکسر طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ20برس سے سابق افغان حکومتیں افغانستان کے ہر مسئلے کا ذمے دار پاکستان کو ٹھہراتی رہی ہیں۔ترجمان نے 27 اکتوبر کویو اے ای میں افغانستان کے سابق سفیر جاوید خان کے ’’پاکستان افغانستان کی جنگ کیسے جیتا‘‘کے عنوان سے وال اسٹریٹ جنرل میں شائع ہونے و الے مضمون پر اپنے ردعمل میں کہاکہسابق افغان حکومت اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے سے قاصر رہی ہے ،اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو کیونکر مورد الزام ٹھہرایا جاسکتا ہے،الزامات کے برعکس پاکستان نے افغانستان میں ایک جامع سیاسی حل کی بھرپور حمایت کی اور اب بھی حمایت کر رہا ہے۔ترجمان نے کہاکہ یہ مضمون اسی سوچ کے فریب کا شکار اور کوئی ذمے داری تسلیم کرنے سے انکار کا حامل ہے جو اس حکومت کا وصف تھا جس کی وہ 15 اگست تک نمائندگی کر تے رہے جب سابق صدر اشرف غنی کابل سے فرار ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ جاوید احمد کے الزامات کے برعکس پاکستان نے افغانستان میں ایک جامع سیاسی حل کی بھرپور حمایت کی اور اب بھی حمایت کر رہا ہے۔
