اسلام آباد: ایئر ٹریفک کنٹرولر کی غفلت کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی طیارے کو غلط گائیڈ کیا اور طیارہ 8 ہزار کے بجائے 5 ہزار فٹ کی بلندی پر چلا گیا، غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آرہی تھی۔ ڈی جی سی اے اے نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔
طیارے کے 5 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے پر گراؤنڈ وارننگ سسٹم نے نشاندہی کی جس پر پائلیٹ حاضر دماغی سے طیارے کو دوبارہ بلندی پر لے گیا۔سسٹم نے سسٹم نے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی تھی۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئر انویسٹیگیشن بورڈ اس کی تحقیقات کررہا ہے جبکہ کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے، کنٹرولر نے کپتان کو نیچے آنے سے منع کردیا تھا، کپتان نے کہا کہ موسم بہت خراب ہے مجھے اترنے کی اجازت دی جائے، موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلیٹ نے طیارے کو نیچے لانے کے لیے اجازت طلب کی۔

