گلاسکو: اسکاٹ لینڈ میں جاری عالمی موسمیاتی کانفرنس کوپ 26 میں صدر جو بائیڈن افتتاحی کلمات کے دوران نیند پوری کرتے ہوئے دکھائی دیے۔
تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں جاری بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے افتتاحی خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن پر نیند کا غلبہ رہا اور وہ سوتے ہوئے دیکھائی دیے۔ جوبائیڈن نے 22 سیکنڈ تک اپنے آنکھیں بند رکھیں، جس کے بعد ان کے ایک معاون نے آکر انہیں کچھ کہا جس پر انہوں نے آنکھیں کھولیں۔
کانفرنس کے دوران اس سے قبل بھی وہ کئی بار سوتے دکھائے دیے۔
جو بائیڈن کے سونے کی ویڈیو امریکی صحافی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جو وائرل ہو گئی ہے، جس کے بعد ایک بار پھر صدر جوبائیڈن کی عمر، صحت اور فٹنس زیر بحث بن گئی ہے۔
Biden appears to fall asleep during COP26 opening speeches pic.twitter.com/az8NZTWanI
— Zach Purser Brown (@zachjourno) November 1, 2021

