ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پائلیٹ کی حاضر دماغی، اسلام آباد آنے والا غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو ڈی جی سی اے اے کے حکم پر معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آرہی تھی کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کی غلط رہنمائی کی جس کی وجہ سے طیارہ 8 ہزار فٹ بلندی کے بجائے 5 ہزار فٹ بلندی پر آگیا۔ طیارہ جیسے ہی 5 ہزار فٹ بلندی پر پہنچا گراونڈ پراکسیمیٹی وارننگ سسٹم جاری ہوگئی، جس پر کپتان حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو واپس اوپر لے گیا۔

جی پی وارننگ سسٹم نے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی تھی۔ ڈی جی سی اے اے نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔ دوسری جانب ترجمان سی اے اے کے مطابق ایئر انویسٹیگیشن بورڈ واقعہ کی تحقیقات کررہا ہے کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے، کنٹرولر نے کپتان کو نیچے آنے سے منع کردیا تھا اور کنٹرولر نے کپتان کے اصرار پرطیارے کو نیچے آنے کو کہا تھا، کپتان نے دوبار رابطہ کرکے کہا کہ موسم بہت خراب ہے مجھے اترنے کی اجازت دی جائے، موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو نیچے لانے کیلئے اجازت مانگی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں