پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے ہیرو کیپٹن محمد سرور شہید کا 111 واں یوم پیدائش 10نومبر کو منایا جائے گا۔
مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں کیپٹن سرور شہید کی عظیم قربانی کوخراج عقیدت پیش کیا جائے گاوہ پاک فوج کے وہ شہید تھے جنہیں بعد از شہادت پاکستان کا پہلا نشان حیدر عطاءکیا گیا۔ کیپٹن سرور شہید 10 نومبر1910ء کو راولپنڈی کے علاقہ گوجر خان میں پیدا ہوئے انہوں نے27 جولائی 1948ء کوآزاد کشمیر کے محاذ پرمادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیاوہ پاک فوج کے وہ ہیرو تھے جنہیں بعداز شہادت پہلا نشان حیدر عطاءکیا گیا۔

