راولپنڈی(نمائندہ خصوصی ) 13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان ایئرفورس نے ہماکلب کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 گول سے ہرا دیا جبکہ پاکستان نیوی اور دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل)، راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔پاکستان ایئرفورس کے صمد خان نے 3 گول کرکے اپنی شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی، میونسپل اسٹیڈیم، گذشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے پہلے میچ وقفے تک پاکستان ایئرفورس کو ہماکلب کے خلاف 3-0 گول کی برتری حاصل تھی ،دوسرے ہاف میں پاکستان ایئرفورس نے مزید 3 گول کرکے مقابلہ 5-0 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے صمد خان نے3 گول کرکے اپنی شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ محمد ولید اور محمد عمران نے ایک، ایک گول کیا،ہماکلب کے کھلاڑی پاکستان ایئرفورس کے خلاف بے بس دکھائی دیئے جبکہ ان کے کھلاڑیوں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے۔ دوسرا کھیلا گیا میچ پاکستان نیوی اور دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل)، راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان 1-1 گول سے برابر رہا۔ وقفے تک کے آر ایل کی ٹیموں کو پاکستان نیوی کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی ، دوسرے ہاف میں پاکستان نیوی نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔
