English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا بھر میں ہر پانچویں روز ایک صحافی قتل

القمر

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے کہا ہے کہ لوگوں کو معلومات پہنچانے کی پاداش میں دنیا بھر میں ہر 5 دن کے بعد ایک صحافی ہلاک کردیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ صحافی کے خلاف ہر خطرہ ، دنیا کی آزادی کے لیے خطرہ ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ خطرات کو اس وقت روکنا چاہییجب وہ شروع ہو رہے ہوں۔ رپورٹ کے مطابق 1992ء کے بعد دنیا بھر میں مجموعی طور پر 1400سے زائد صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ نیدرلینڈز کے دارالحکومت دی ہیگ میں قائم ایک پیپلز ٹریبیونل اب قتل کے چیدہ واقعات کی چھان بین کرے گا۔ دی ہیگ میں اس مستقل عوامی عدالت کا قیام صحافیوں کی 3بڑی بین الاقوامی تنظیموں کی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہو سکا ہے۔ یہ تنظیمیں رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز، فری پریس ان لمیٹڈ (ایف پی یو) اور صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی سی پی جے ہیں۔دوسری جانب فلسطین میں جرنلسٹ سپورٹ کمیٹی کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے دوران قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے آزادی صحافت کی 60 خلاف ورزیوں کا اندارج کیا گیا۔ ان میں 54 صہیونی ریاست کے حکام کی جانب سے کی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی حکام نے آزادی صحافت کی 54 بار پامالیاں کی گئیں۔ ان میں صحافیوں پر تشدد کے 15 واقعات رونما ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے اکتوبر میں صحافیوں پر دھاتی گولیوں، زہریلی آنسوگیس، صوتی بموں، زہریلی مرچوں، گندے پانی سے نشانہ بنایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے