ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنانی وزیراعظم کی کویتی ہم منصب اور امیرقطر سے ملاقات

گلاسگو: لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی کویتی ہم منصب شیخ صباح الخالد الصباح اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے سفارتی بحران پر تبادلہ خیال کررہے ہیں

گلاسگو (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے گلاسگو میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام منعقدہ سی او پی 26 موسمیاتی سربراہ کانفرنس کے موقع پرامیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور کویت کے وزیراعظم شیخ صباح الخالد الصباح سے الگ الگ ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے ملک کے نئے سفارتی بحران پرتبادلہ خیال کیا ۔ لبنانی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق شیخ تمیم نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی قطری وزیرخارجہ کو بیروت بھیجیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں