فیڈرل ایجنٹس نے نیویارک میں کوکین کی منتقلی کی سازش کو ناکام بنادیا.
امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق تین ملزمان کے خلاف الزامات درج کیے گئے ہیں اور ایک ٹن سے زیادہ منشیات ضبط کی گئی ہے جو کہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں پکڑی جانے والی چرس کی سب سے بڑی کھیپ ہے.
محکمہ انصاف نے اعلان کیا کہ ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کے اہلکاروں نے ستمبر کے آخر میں دو دنوں کے دوران 2,000 پاؤنڈ سے زیادہ کوکین ضبط کی ہے۔
ملزمان میں 37 سالہ نیلسن آگرامونٹے 33 سالہ جورج اپونٹے گزمین اور 32 سالہ کارلوس میسونٹ ہیں. ان کیخلاف کم از کم 1 ٹن سے زائد کوکین کی تقسیم کا الزام ہے جس کیلئے کم از کم 10 سال سے لے کر عمر قید کی سزا تک ہوسکتی ہے.

