لاہور(جسارت نیوز)شاباش شاہینو، شاباش! وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ورلڈ کپ کے چاروں میچوں میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔