ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورجینیا میں ڈیموکریٹس کو شکست نیویارک میں سیاہ فام میئر منتخب

ورجینیا کے نومنتخب گورنر گلین ینگکن اور نیویارک کے سیاہ فام میئر ایرک ایڈمز

رچمنڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا میں گورنر کے لیے ہونے والے انتخابات میں حکمراں جماعت ڈیموکریٹس کے لیے مشکلات بڑھ گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ورجینیا میں ری پبلکن امیدوار گلین ینگ کن کو ڈیمو کریٹک حریف ٹیری مک آلیف پر برتری حاصل ہے۔ ورجینیا کے نتائج کے اثرات امریکا میں آیندہ برس ہونے والے مڈٹرم الیکشن پر پڑنے کا امکان ہے۔ ادھر نیوجرسی میں ڈیموکریٹ گورنر فل مرفی کی پوزیشن مضبوط ہے۔ نیویارک میں بھی حکمراں جماعت کو میئر کے انتخاب میں بڑی کامیابی مل گئی اور ڈیموکریٹک امیدوار ایرک ایڈمز نیویارک میئر کا انتخاب جیت گئے۔ انہوں نے ری پبلکن امیدوار کرٹس سلیوا کو شکست دی۔ ایگزٹ پول کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار ایرک ایڈمز کو 72 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں