English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی:ناظم جوکھیو کی نماز جنازہ اداکردی گئی، ورثا کا قومی شاہراہ پر دھرنا

القمر

دھابیجی(نمائندہ جسارت)گزشتہ روز بیدری سے قتل کیے جانے والے نوجوان کی نماز جنازہ دھابیجی میں ادا کردی گئی ،ورثانے کا میت کے ہمراہ قومی شاہراہ پر دھرنادیدیا جس کے باعث کراچی ٹھٹھہ روڈ بلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر
عرب مہمانوں کی شکار کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر بیدری سے قتل کیے جانے والے آچار سالار گوٹھ کے رہائشی نوجوان ناظم جوکھیو کی نماز جنازہ دھابیجی کے قریب واقع گوٹھ کے قبرستان میں ادا کردی گئی ۔نمازجنازہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ریاض شاہ شیرازی،امیر حیدر شاہ شیرازی سمیت مختلف سیاسی مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں ،صحافیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد ورثاء نے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے قومی شاہراہ پر ٹائر نذر آتش کرکے میت کے ہمراہ دھرنا دیااور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں نامزد رکن صوبائی اسمبلی جام اویس بجار جوکھیو سمیت تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔کراچی ٹھٹھہ روڈ بلاک ہونے سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا،آخری اطلاعات تک 6گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی دھرنا ختم نہیں کیا جاسکا ہے۔یادرہے ٹھٹھہ کے کوہستانی علاقے کے نوجوان نظام جوکھیو کو عرب کے شہزادوں کی تلور کے غیر قانونی شکارکی وڈیو بنانے پرمبینہ طور پر اغوا کرکے بیدردی سے قتل کردیا گیا تھا جس کی لاش میمن گوٹھ کراچی سے ایک سیاسی جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی تعلقہ میرپور ساکرو کی اوطاق سے گزشتہ روز برآمد ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے