کراچی میں شادی کی خوشی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے کمسن بچی زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں پولیس اہلکار اور اس کے دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس نے 2 بھائیوں سمیت کچھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے تاہم فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ قیوم آباد کے علاقے میں پیش آیا، 6 سالہ سعدیہ گھر کے اندر سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔
مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ 6 سالہ سعدیہ KG1 کی طالبہ تھی، فائرنگ کرنے والوں نے اپنی خوشی کی خاطر میری پھول جیسی معصوم بچی کو زندگی سے محروم کردی، شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

