English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سائنسء میلے کے انعقاد سے طلب� کی حوصل� ا�زائی �وتی �ے،اسماعیل رو�و

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر جامعات، بورڈز اور ماحولیات محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سائنسی میلے کا انعقاد ایک اچھا عمل ہے اس قسم کے پروگرامز سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 200 ملین روپے بورڈز کیلیے جاری کیے گئے ہیں جبکہ 500 ملین روپے بھی جلد جاری کیے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے آج نورمحمد ہائی اسکول حیدرآباد میں سائنسی میلے میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کچھ بورڈز کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے تاہم ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بورڈز کے فنڈزکا مسئلہ حل کیا جائے ،انٹر کے نتائج میں تاخیر کا سبب فنڈز نہیں بلکہ کورونا کی وجہ سے امتحانات میں تاخیر ہے, جلد ہی تمام بورڈز کے فنڈز کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے نورمحمد ہائی اسکول میں جاری سائنس میلے میں طالب علموں کی جانب سے بنائے ہوئے سائنسی ماڈلز دیکھے جبکہ طالب علموں کی جانب سے صوبائی وزیر کو اپنے اپنے پروجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے طلبہ و طالبات کی کوششوں کو سراہا اور انہیں محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے اسکول میں جاری سائنس میلے کے دوران اسکول کے احاطے میں نصب سگینچر وال پر اپنے دستخط بھی کیے۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ بحیثیت صوبائی وزیر یہ میرا نورمحمد ہائی اسکول کا پہلا دورہ ہے اورمیں نے اپنی تعلیم بھی اسی اسکول سے حاصل کی ہے بعد ازاں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہو نے بہترین پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ طلبہ و طالبات نے سائنس میلے میں جو پروجیکٹس اور ماڈل پیش کیے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ ہم سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنائیں اور اسے نجی تعلیمی اداروں کے تعلیمی معیار کی سطح پر لے کر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 46 ہزار اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے گا تاکہ تعلیمی شعبے کو مزید مستحکم کیا جا سکے اور وہ دن دور نہیں جب سرکاری اور نجی اسکولوں کے درمیان تفریق ختم ہوجائیگی۔ سائنسی میلے میں حیدرآباد ڈویژن کے تمام اضلاع کے سرکاری اسکولوں کے طالب علم نے حصہ لیا تقریب کے دوران مختلف اسکولوں کے بچوں نے ٹیبلوز بھی پیش کیے جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں صوبائی وزیر اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔ تقریب میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہائیر سیکنڈری اسکولز ایجوکیشن حیدرآباد ریجن سید رسول بخش شاہ نے شرکاء کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا ۔ . اس موقع پر ڈویژنل کمشنر محمد عباس بلوچ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
احساس کفالت سینٹر انتظامیہ کیخلاف شہری کا احتجاج
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) بھلڑی شاہ کریم کے رہائشی محمد مبین رند نے احساس کفالت سینٹر انتظامیہ کی جانب سے تشدد کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مطاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوںنے کہاکہ احساس کفالت انتظامیہ نے مجھ سے ناجائز کٹوتی کی جس پر احتجاج کرنے پر ڈیوائس آپریٹر ذوالفقار رند، فہیم میمن ودیگر نے مجھ پر حملہ کردیا اور سخت تشدد کا نشانہ بنایاجبکہ جیب میں موجود20ہزار روپے اور تیس ہزار کا موبائل فون نکال لیا متعلقہ تھانے میں کیس داخل کرنے کی کوشش کی لیکن علاقے کی پولیس کیس درج کرنے کو تیار نہیں اس نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کیس داخل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے