سکھر( نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز انجینئر عبدالباری پتافی نے نائٹروجن گیس کے براؤزر کا افتتاح کیا، کنڈی فارم پر منعقدہ تقریب علاقہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں علاقہ مکینوںکو جانوروں کی بیماری کے بچاؤ کے ٹیکے لگوائے گئے۔ عبدالباری پتافی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی جانب سے لوگوں کو مرغی کے فارم بھی تیار کرکے دیے جائینگے، کانکریچ نسل اور تھرپارکر کی گائے اچھا دودھ دیتی ہیں،گلابی نسل کی بکری کا سندھ میں سب سے زیادہ کاروبار ہوتا ہے ،غریب لوگوں کے لیے بلاول زرداری نے پورپروگرام شروع کیا ہے ، غریبوں کے لیے اچھی نسل کے بیج اور جانور دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے بیج کے لیے درخواستیں دی گئی ہیں ۔سندھ میں پہلی مرتبہ براؤزر لگایا ہے ،گیس باہر سے آئے گی۔
