English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں اشیائے خوروش سب سے مہنگی ہیں ،راشد محمود سومرو

القمر

سکھر( نمائندہ جسارت)جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ کے حکمران کس منہ سے مہنگائی کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں جبکہ سندھ میں آج بھی اشیائے خورونوش باقی صوبوں سے بھی مہنگی فروخت ہو رہی ہیں، آٹا 3صوبوں سے بھی زیادہ مہنگا فروخت ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام تیر چوک یونٹ بیراج کالونی سکھر کے زیراہتمام منعقدہ سیرت امام الانبیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے دیگر علما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر تنقید کرنے والے سمجھ رہے ہیں کہ ہم خاموش ہوجائینگے اور انکی نااہلی کے خلاف آواز بلند نہیں کریںگے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے