شارجہ میں میچ کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی حارث رﺅف کی سالگرہ منائی گئی، جس میں حارث روف نے کیک کاٹا،پاکستان کے ساتھ سکاٹ لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی سالگرہ میں شرکت کی اور کیک کھایا۔
لاہور قلندر کے آل راﺅنڈر حارث رﺅف کی سالگرہ کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے، دوستانہ ماحول میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سالگرہ کو انجوائے کیا۔
واضح رہے کہ کپتان بابراعظم اور شعیب ملک کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے آخری گروپ میچ میں بھی کامیابی حاصل کی، پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مدمقابل ہوگی۔

