بھارتی فوجی نے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجی نے اپنی ہی سروس رائفل اے کے 47 سے کیمپ میں فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ فائرنگ کرنے والے فوجی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے کہ جبکہ 2 اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائےپور میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں مزید بتایا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت رتیش رانجن کے نام سے ہوئی ہے تاہم اہلکار نے ایسا کیوں کیا اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں جب کہ اہلکار سے تفتیش جاری ہے۔

