English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روسی صدراور سی آئی اے ڈائریکٹر کا فون پر رابطہ، دو طرفہ تعلقات اور سائبر سیکورٹی پر تبادلہ خیال

روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے امریکہ کی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی(سی آئی اے)کے ڈائریکٹر ولیم برنز کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں دو طرفہ تعلقات اور سائبر سیکورٹی پر تبادلہ خیال کیاہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کو بتایا کہ دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات، سفارتی تعلقات میں بحرانی صورتحال اورعلاقائی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔پیسکوف نے کہا کہ پیوتن اور برنز نے سائبر سیکورٹی کے مسائل پر بھی بات چیت کی۔برنز نے اپنے ورکنگ وزٹ کے دوران ماسکو میں منگل کو روس کی فارن انٹیلی جنس سروس کے ڈائریکٹر سرگئی ناریشکن سے ملاقات کی۔منگل کو ہی ، روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف نے ماسکو میں برنز کے ساتھ روس امریکہ تعلقات کے حوالے سے مذاکرات کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے