English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک لبیک کے بعد انصارالاسلام پر پابندی اٹھانے کی تیاری ،پنجاب حکومت نے ریفرنس واپس منگوالیا

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت نے انصار الاسلام پر پابندی کا ریفرنس وفاقی کابینہ سے واپس منگوالیا۔ محکمہ داخلہ نے چند ماہ قبل انصار الاسلام پر پابندی کا ریفرنس ارسال کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک لبیک پاکستان پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ نے چند ماہ قبل انصار الاسلام پر پابندی کا ریفرنس ارسال کیا تھا تاہم کئی ماہ تک محکمہ داخلہ نے اس کی پیروی ہی نہ کی تھی۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ریفرنس بغیرکسی کارروائی واپس لے لیا ہے، انصار الاسلام جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں پی ڈی ایم کے تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے دوران پنجاب حکومت نے جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے