دبئی(نمائندہ خصوصی)جارح مزاج قومی بلے باز آصف علی کو آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ (اکتوبر)قرار دے دیا گیا۔آصف علی نے نمیبیا کے جنوبی افریقی نژاد آل رئوانڈر ڈیوڈ ویزے اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔انہیں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف ناقابل فراموش اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔آصف علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 12گیندوں پر ناقابل شکست 27رنز بنائے تھے جبکہ افغانستان کے خلاف ایک ہی اوور میں چار چھکے لگاکر فتح باآسانی پاکستان کے نام کی تھی۔دوسری جانب خواتین کرکٹرز میں آئرلینڈ کی لورا ڈیلانی پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔

