پاکستان کی قومی جونیئر ہاکی ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا دورہ بھارت سے متعلق شیڈول جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق جونیئر ہاکی ٹیم 20 نومبر کو بھارت کے لئے روانہ ہوگی۔ ٹیم کو آئندہ چند روز میں این او سی جاری کئے جانے کا امکان ہے واضح رہے کہ قومی جونیئر ہاکی ٹیم بھارت میں جونئیر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت جائے گی۔

