English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

“ہم سیمی فائنل میں آپ کی جیت کیلئے سجدے میں ہیں،” بابر اعظم کے والد کا پیغام

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والداعظم صدیق نےآسٹریلیاکے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل قومی کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اعظم صدیق نے انسٹا گرام پر بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے فرطِ جذبات سے بھرپور پوسٹ میں شاعر مخدومؔ محی الدین کے اشعار لکھے

انہوں نے لکھا کہ”حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو، چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو” “حکومت دماغوں پے نہیں دلوں پے کرنی ہے”۔

”شجاعت اطاعت کے امیں بنو رحمتے پرور دیگار ساتھ لے کے چلو”

چلنا ہی زندگی ٹھہرا کیا جیت کیا ہار

“بس چھوڑو رسم پرانی تم اپنی بساط او رفتار لے کے چلو ”

“آپ اپنا بہترین کریں قوم بہترین دعا میں مانگ رہی ہے”

انہوں نے لکھا کہ ہم کم ترین آپ کے لیے سجدے میں ھیں پاکستان زندہ باد

 

 

A post shared by Azam Siddique (@azam.siddique56)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے