English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کا ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے دبئی جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے دبئی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کادوسرا سیمی فائنل آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، اور اگر پاکستان سیمی فائنل میں فتح حاصل کرلیتا ہے تو وزیراعظم عمران خان ایونٹ کا فائنل میچ دیکھنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے دبئی جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی ہوں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اگر ہم فائنل میں پہنچے تو وزیراعظم فائنل دیکھنے ضرور جائیں، آج پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دو بڑی اور تگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم جس طریقے سے آج شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے، ایسی کارکردگی بہت کم رہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کا میچ جیت کر ہم نے فائنل میں نیوزی لینڈ سے سیکیورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے حل کرنا ہے، اس لئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے، آج کا میچ ضرور جیتیں گے، پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے، تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر سٹار بننے کا موقع ہے، پانچ مختلف پلیئرز کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے، اب دیکھتے ہیں چھٹے میچ میں کس کو یہ اعزاز حاصل ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے