English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاﺅ کا عالمی دن14نومبر کو منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاﺅ کا عالمی دن14نومبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد ذیابیطس (شوگر) کے مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں ،علامات اور اس سے بچاﺅ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز،واکس اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ذیابیطس سے بچاﺅ کا عالمی دن اس مرض کی دوا انسولین تیار کرنےوالے کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ذیابیطس (شوگر) سے متاثرہ ہیں پاکستان میں بھی ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک کروڑ سے زائد لوگ شوگر کے مرض کا شکار ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے اسباب میں موٹاپا،تمباکو نوشی اور ورزش نہ کرنا اہم وجوہات ہیں احتیاطی تدابیر،مناسب ورزش سے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جبکہ مرض لاحق ہونے کے باوجود بھی معمول کے مطابق زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے