دبئی (سید وزیر علی قادری)عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کا آغاز ہوا تو پولین شا ئقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ ٹیموں نے پری میچ پریکٹس کی، ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوتِ دی،میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے قومی ترانوں کے احترام میں کھلاڑیوں سمیت ہر ایک نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر اس کو سنا بعد ازاں پورا اسٹیڈیم نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس موقع پرشا ئقین کا جذبہ قابلِ دید تھا۔ کئی گھنٹے قبل اسٹیڈیم کے باہر بہت بڑی تعداد موجود تھی سبز ہلالی پرچم اور گرین شرٹس زیب تن کیے فیمیلیاں نعرے بازی کرتے رہے غرض عید کا سماں تھا۔ہر فرد پاکستان کو سیمی ہی نہیں فائنل کا فاتح قرار دے رہا تھا۔ پورے ٹورنامنٹ میں سپر 12 کے مرحلے میں ناقابل شکست اور روایتی حریف اور بھاگی کیویز سے قومی ٹیم کی فتوحات سب کو نیک گمان کیے ہوئے تھی۔

