ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم لائسنس کی خلاف ورزی پر500 ملین تک جرمانہ ہوگا

اسلام آباد(اے پی پی) کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) کا اجلاس جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اوگرا نے اقدامات اور جرمانے سے متعلق رولز میں نظرثانی کی صورتحال پیش کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لائسنس کی شرائط پر عمل نہ کرنے اور لائسنس یافتہ افراد کی جانب سے اوگرا قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عاید کیے جائیں گے۔ پیٹرولیم ویلیو چین کے لائسنس دہندگان کے
لیے جرمانے پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ بڑی خلاف ورزیوں پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ 10ملین سے شروع ہو کر 500ملین تک ہے۔ کمیٹی نے اوگرا کو ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی منافع اور دھوکا دہی کی سرگرمیوں کے لیے اضافی اقدامات پر غور کرے۔ اوگرا کو ہدایت کی گئی کہ تبدیلیوں پر جلد از جلد عملدرآمد کے لیے سمری 2 ہفتوں میں کابینہ ڈویژن کو بھجوائی جائے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے لیے مانیٹرنگ سسٹم کے قیام سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی۔ کمیٹی نے اوگرا کو ہدایت کی کہ وہ مستقبل میں تمام ٹرانزیکشنز کے اکاؤنٹ اینڈ آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن نافذ کرے اور درست ڈیٹا اکٹھا کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں