English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا: منشیات کی زیادہ مقدار سے سالانہ ایک لاکھ اموات

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں منشیات کے حد سے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد فائرنگ اور کار حادثات سے ہونے والی اموات سے بھی بڑھ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فنٹینائل نامی مہلک نشہ آور دوا کے استعمال میں اضافہ اس کی بڑی وجہ ہے اور شہری تیزی سے اس کے عادی ہوتے جارہے ہیں۔ بیماریوں کی روک تھام اور تدارک کے مرکز سی ڈی سی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ گزشہ برس کے دوران منشیات کے حد سے زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے ایک لاکھ 306 افراد کی جان چلی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مئی 2020 ء سے اپریل 2021 ء کے دوران منشیات کی وجہ سے ہونے والی اموات میں 28.5 فیصد اضافہ ہوا۔ 2020 ء میں 93ہزار ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ منشیات کا مقررہ مقدار سے زیادہ استعمال کرنا امریکا میں چوٹی کے 10قاتل اسباب میں سرفہرست ہے اور اس نے کار حادثات، فائرنگ، فلو اور نمونیا سے ہونے والی ہلاکتو ں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی مارکیٹ میں فینٹینائل کی کھلے عام دستیابی اموات میں اضافے کی اہم وجہ ہے۔ فینٹینائل ایک انتہائی مہلک نشہ آور مادہ ہے اور اس نے 5برس قبل اوورڈوز کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکت کا سبب بننے والے ہیروئین کی جگہ لے لی ہے۔ منشیات کا کاروبار کرنے والے دکان دار عام طو رپر فینٹینائل کو دیگر نشہ آور چیزوں میں ملاکر فروخت کرتے ہیں۔ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہ امریکا بھر میں فینٹینائل اور میتھ کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے چینی کیمیکل کا استعمال کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے