English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی 20 میں چاروں میڈن اوور، کینیڈا کے بولر نے تاریخ رقم کردی

کینیڈا کے سعد بن ظفر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں چاروں اوور میڈن کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ٹی 20 ورلڈ کپ امریکا کوالیفائر میں پاناما کے خلاف میچ میں سعد نے اپنے کوٹے کی تمام 24 بالز پر ایک بھی رن نہیں بننے دیا، اس دوران انھوں نے 2 وکٹیں بھی لیں جبکہ ان کے آخری اوور کی پہلی گیند پر ایک کھلاڑی رن آئوٹ ہوا۔کینیڈا نے اس مقابلے میں 208 رنز سے کامیابی حاصل کی، 35 سالہ سعد بن ظفر سے قبل کفایتی بولنگ کا ریکارڈ کویت کے محمد اسلم کے پاس تھا جنھوں نے سعودی عرب کے خلاف فروری 2020 میں 3 رنز کے عوض 2 وکٹیں لی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے