ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20میں چاروں میڈن اوور، کینیڈا کے بولر نے تاریخ رقم کردی

سینٹ جورج(جسارت نیوز) کینیڈا کے سعد بن ظفر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں چاروں اوور میڈن کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ٹی 20 ورلڈ کپ امریکا کوالیفائر میں پاناما کے خلاف میچ میں سعد نے اپنے کوٹے کی تمام 24 گیندوں پر ایک بھی رن نہیں بننے دیا، اس دوران انھوں نے 2وکٹیں بھی لیں جبکہ ان کے آخری اوور کی پہلی گیند پر ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔کینیڈا نے اس مقابلے میں 208 رنز سے کامیابی حاصل کی، 35 سالہ سعد بن ظفر سے قبل کفایتی بولنگ کا ریکارڈ کویت کے محمد اسلم کے پاس تھا جنھوں نے سعودی عرب کے خلاف فروری 2020میں 3رنز کے عوض 2وکٹیں لی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں