پشاور(جسارت نیوز) کے پی ونٹر انٹر کلب چیمپئن شپ ٹورنامنٹ میں فرینڈز کرکٹ کلب نے کٹلنگ کرکٹ کلب کو باآاسانی 5وکٹوں سے شکست دے دی۔ فرینڈزکرکٹ کلب کے کپتان عابد ریاض نے ٹاس جیت کر مدمقابل ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ۔ مقررہ35 اوورز میں 233رنز کا ہدف د یا جو فاتح ٹیم نے 5اوورز قبل ہی عبور کرلیا۔ فرینڈز کرکٹ کلب کے کپتان عابد ریاض نے 36رنز اسکور کرکے ٹیم کو فتح کی طرف گامزن کیا۔ عمران شاہ 80رنز اور عمیر 78رنز بناکرٹیم کے نمایاں بلے باز رہے۔ عابد ریاض خیبرپختونخوا کے درگئی کرکٹ اکیڈمی کے روح رواں اور مستقبل میں قومی ٹیم میں شمولیت کے خواہ ہیںاور اسی جذبے سے وہ اپنا مقام حاصل کرنے کے لیے صبح 4گھنٹے روزانہ نیٹ پریکٹس کرتے ہیں۔

