English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی میں 60 سال سے زائد العمر 23 ملازمین کی تعیناتی کا انکشاف

کراچی(سید وزیر علی قادری) پاکستان میں جہاں وزیر اعظم نے محکماتی ٹیموں کو بند کرکے غریب کھلاڑیوں کے گھر جلنے والاچھولا بھی بجھا دیاتو دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ ایک ایسا مادر پدر آزاد ادارہ ہے کہ اس کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں نچلی سطح پر ملازمت کرنے والوں کے سروں پر تو برطرفی کی تلوار لٹک رہی ہے تو دوسری طرف ریٹائرڈ شخصیات اس ادارے میں عیاشیانہ طرز زندگی گزار رہے ہیں ۔ یہ ہی نہیں وفاقی وزیر نے بھی مصلحتا چپ سادھ رکھی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی طرح ملازمین پر کام کا دبائو اور نازیبا جملوں کی آوازیں پوری ہیڈکوارٹر میں معمول کا حصہ بن گئی ہیں جس سے شریف اور سادہ ملازمین زہنی دبائو کا شکار ہوکر بیمار ہوگئے ہیں بلکہ کچھ تو استعفی دے کر گھر بیٹھ گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم عہدوں پر 60سال سے زائد عمر کے 23ملازمین تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سینیٹ کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں جس میں دوران اجلاس سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے سوال کیا کہ کیا وزارت بین الصوبائی رابطہ پی سی بی میں 60 سال سے زائد عمر کے ملازمین کی تفصیلات بتائے گی؟اس پر وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پی سی بی نے تمام ملازمین کی تعیناتی بورڈ آف گورنرز کی منظوری سے کی ہیں، پی سی بی میں 60سال سے زائد عمر کے 23ملازمین کام کر رہے جن کی تنخواہیں 42ہزار سے لے کر ساڑھے 4لاکھ کے درمیان ہیں۔پیش کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 23میں سے 8ملازمین کے کنٹریکٹ کی میعاد پوری ہوچکی ہے، وسیم باری بطور ہیڈ آف ہائی پرفارمنس سینٹر 3لاکھ 87ہزار تنخواہ لے رہے تھے، لیفٹننٹ کرنل (ر)اشفاق احمد بطور سینیئر جنرل مینجر ایڈمنسٹریشن4لاکھ 23ہزار سے زائد تنخواہ لے رہے تھے، وسیم باری اور لیفٹننٹ کرنل (ر)اشفاق احمد کی عمر 73سال ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ محمد یونس بٹ بطور سینیئر مینجر سیکیورٹی 2لاکھ 20ہزار تنخواہ لے رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے