
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) نیویارک کی حکومت نے مین ہیٹن کے علاقے کو آلودگی اور ٹریفک جام سے بچانے کے لیے نئے ضابطے بنانا شروع کردیے،جن کے تحت وہاں داخل ہونے والے ڈرائیوروں کو فیس ادا کرنے پڑے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بیرون شہر سے گاڑیوں کی آمد کم کرنے کے لیے محصولات عائد کرن پر غور کیا جارہا ہے۔ نیویارک سٹی نے اس بارے میں اجلاس ہورہے کہ نئی فیس کا اطلاق کس طرح کیا جائے۔ مجوزہ اقدامات کے مطابق ڈرائیوروں کو نیویارک کے مرکزی علاقے سینٹرل پارک کے جنوب میں گاڑی لے جانے کے لیے 9 سے 23 ڈالر ادا کرنا پڑیں گے۔ ڈرائیوروں سے جو رقوم حاصل ہوں گی اسے شہر کے نظام میں بہتری لانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن شہروں نے فیس لاگو کی ہے، وہاں ٹریفک کی صورت حال بہتر ہوئی ہے اور آلودگی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ 2008 ء میں میلان شہر نے آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر فیس لگانا شروع کی تو اس کے بعد آلودگی میں کمی واقع ہوئی۔ ایک تحقیق کے مطابق فیس سے ٹریفک میں 14 فیصد کمی آتی ہے اور فضائی آلودگی میں 6سے 17 فیصد کمی آتی ہے۔
