English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھر میں کرونا کے 313 نئے کیسز رپورٹ، شرح 0.78 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 313 کیسز رپورٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 0.78 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 19 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 313 افراد میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.78 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 4 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی کورونا کے باعث اموات کی تعداد28 ہزار 659 ہوگئی جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 81 ہزار 872 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے