ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی انتہاپسند اینکر کو مدعو کرنے پر اماراتی شہزادی انتظامیہ پر برس پڑی

دبئی: بھارت کے ہندو انتہا پسند صحافی سدھیر چوہدری کو دبئی میں ایک پروگرام میں مدعو کرنے پر متحدہ عرب امارات کی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی انتظامیہ پر برس پڑیں۔

شارجہ سے تعلق رکھنے والی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے ابوظہبی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی سیمینار میں ہندو انتہا پسند نظریات رکھنے والے بھارتی صحافی کو مدعو کرنے پر شدید ناگواری کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ سدھیر چوہدری ہندو انتہا پسند سوچ رکھنے والا اینکر ہے، جس کے پروگرام مسلمانوں کی نفرت سے بھرے ہوتے ہیں اور وہ اپنے شوز میں ہندوستان کے20  کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بناتا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہندو انتہا پسند صحافی کے زیادہ تر پرائم ٹائم شوز بھارت میں مسلمانوں کے خلاف براہ راست تشدد کا باعث بنتے ہیں۔

شہزادی ہند نے اپنے ٹوئٹ میں فنکنش کے منتظمین سے سوال کیا کہ آپ ہوتے کون ہیں ایک اسلام مخالف شخص کو میرے پرامن ملک میں دعوت دینے والے؟۔

ایک اور ٹویٹ میں شہزادی ہند نے لکھا کہ گوبر کھانے والے آدمی کو جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بکواس کرتا ہے اس امن پسند روادار ملک میں کیوں بلایا گیا؟۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں