English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے میں کرپشن؛ تحقیقات کا دائرہ وسیع

کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے معاملے میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے  تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف  آ ئی اے نے شعبہ برانڈکے افسران سے پوچھ گچھ کی اور مزید ریکارڈ تحویل میں لے لیا،  ایف آئی اے نے چنددن قبل ایک افسر کو بھی گرفتار کیا تھا۔  

سابق ادوار میں آئی پیڈز لگانے کے نا م پر خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا اور اس معاملے میں ملوث جی ایم  برانڈ اور منیجر ایجنسی افئیرز پہلے ہی گرفتارہیں۔

 ایف آئی اے کارپورٹ کرائم سرکل کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے  منیجرایجنسی افیئرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا  گیا ہے مزید کیسزکی تفتیش جاری ہے۔

 جہازوں کے پرزوں کی خریداری میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات جاری ہیں۔ سپریم کورٹ کے  حکم پر پی آ ئی اے کا 10 سال کا آ ڈٹ کیا گیا جس میں کرپشن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے