English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

“اقتدار سے باہر بیٹھے کچھ سیاستدانوں سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی”

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقتدار سے باہر بیٹھے کچھ سیاستدانوں سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی، وہ جتنا شور کرلیں ملکی ترقی کا پہیہ رکے گا نہ ترقیاتی منصوبے روکے جائیں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ  نے کہا کہ تحریک انصاف قوم کو ایک مضبوط نظام اور اچھا مستقبل دینا چاہتی ہے، ہم نے طویل المدت سوچ کے ساتھ اقدامات کیے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے کچھ کیا جاسکے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مشن عوام کی خدمت اور خواہش انہیں سر اٹھا کر چلتا دیکھنا ہے،لوٹی ہوئی دولت کی واپسی، ملک سےکرپشن کاخاتمہ پی ٹی آئی کا بنیادی منشور ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک ترقی کرتے ہیں جو آنے والی نسلوں کا سوچتے ہیں، حکومت فی الوقتی نہیں بلکہ طویل مدتی ترقی کی خواہش مند ہے تاکہ عوام مستقل سر اٹھا کر چلیں اور ملک کا وقار بلند رہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تحر یک انصاف کی حکومت کا مشن عوام کی خدمت ہے، جس کے لیے اقدامات جاری رہیں گے، ملکی بقا اور ترقی کیلئے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے