اسلام آباد/کراچی (اسپورٹس رپورٹر)اسلام آباد ڈس ایبلڈ نے آزاد جموں کشمیر ڈس ایبلڈ کو شکست دے کر آئی سی ا آر سی پریذنٹس 7ویں قومی ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان فزیبلٹی ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام قومی چیمپئن شپ کے چوتھے مرحلے کے سلسلے میں گزشتہ روز شالیمار کرکٹ گراء ونڈ اسلام آباد پر کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد ڈس ایبلڈ نے آزاد جموں کشمیر ڈس ایبلڈ کو با آسانی9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی۔ آزاد جموں کشمیر ڈس ایبلڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے71رنز پر آئوٹ ہو گئی ،اس کی جانب سے محمد فیاض نے19اور محمد احمد نے14رنز اسکور کئے ،اسلام آباد ڈس ایبلڈ کی جانب سے واقف شاہ نے 14اور زبیر خان نے 15رنز دے کر3,3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اسلام آباد ڈس ایبلڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا ،اس کی جا نب سے عادل عباسی نے 12گیندوں پر24 اور عثمان پراچہ نے 15گیندوں پر24رنز اسکور کئے۔ حمزہ گل نے واحد وکٹ حاصل کی۔
