ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر مزید مہنگائی کا پلان تیار کرلیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے مہنگائی کا نیا پلان تیار کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور تمام ٹیکسز من و عن وصول کیے جائیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی ٹیرف پر کیا جائے، بجلی صارفین کے لیے سبسڈی کو بھی بتدریج کم کیا جائے۔

آئی ایم ایف نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی گزشتہ 2 سال کی سطح پر لائی جائے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کی ان شرائط کو پورا کرنے کے لیے 2 سال کی حکمت عملی بنالی ہے، ڈیڑھ سال کے دوران 3 مراحل میں بجلی کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں